18 اکتوبر 2013 - 20:30
آل سعود کی بوکھلاہٹ، سیاسی شکست کا ثبوت

ایک امریکی مبصر نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عارضی رکنیت کو مسترد کرنا آل سعود کی بوکھلاہٹ اور سیاسی شکست کا ثبوت ہے۔

ابنا: امریکی مبصر اور ویسکانسن یونیورسٹی کے پروفیسر نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آل سعود میں اقتدار کی شدید جنگ جاری ہے اور اسی وجہ سے آ ل سعود مختلف مسائل حل کرنے سے عاجز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی اقتدار کی جنگ سے آل سعود، شام میں شکست فاش سے دوچار ہوچکی ہے۔ اس امریکی مبصر نے علاقائي اور عالمی بحرانوں کوحل کرنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے کبھی بھی اقوام عالم کے مطالبات پورے نہیں کئے ہیں۔ سیف دعنا نے کہا کہ دنیا اب طاقت کے نئے توازن کو دیکھ رہی ہے جو عالمی سطح پر اثرانداز ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اقوام متحدہ صرف امریکہ کے ہاتھوں کا کھلونہ نہیں رہ گئی جس سے امریکہ کے اتحادیوں بالخصوص سعودی عرب اور اسرائيل کو شدید تشویش لاحق ہوچکی ہے۔ ......./169